بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

خطرناک امریکی بم سے بھارت، فلپائن اور بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے کن افراد کو نشانہ بنایاگیا؟افغانستان کا حیرت انگیزدعویٰ

datetime 21  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(آئی این پی)افغانستان نے کہا ہے کہ مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکہ کے سب سے بڑے غیر جوہری بم حملے میں مرنے والے عسکریت پسندوں کی اکثریت کا تعلق پاکستان، بھارت، فلپائن اور بنگلہ دیش سے تھا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغان وزارت کے ایک ترجمان محمد رادمنش نے بتایا کہ ہے کہ ننگرہار میں امریکہ کے سب سے بڑے غیر جوہری بم حملے میں مرنے والے عسکریت پسندوں کی اکثریت کا تعلق پاکستان، بھارت،

فلپائن اور بنگلہ دیش سے تھا۔جی بی یو-43 نامی بم جسے “مدر آف آل بومبز” بھی کہا جاتا ہے امریکہ کا سب سے بڑا غیر جوہری بم ہے۔یہ گزشتہ جمعرات کو پاکستان کی سرحد کے قریب واقع افغان صوبہ ننگرہار میں سرنگوں پر مشتمل داعش کے ایک کمپلیکس پر گرایا گیا تھا اور اس میں 96 شدت پسند مارے گئے تھے۔حکام کے مطابق اس حملے میں تین سو میٹر لمبی سرنگوں کو جال اور ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کی بڑی کھیپ بھی تباہ ہو گئی تھی۔امریکہ کی طرف سے کسی بھی فوجی کارروائی کے دوران ہزاروں کلو گرام وزنی اس بم کا یہ پہلا استعمال تھا۔افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ یہ بم داعش کی کارروائیوں کے جواب میں گرایا گیا جو ان کے بقول اپنے بچا کے لیے زیرزمین پناہ گاہوں اور سرنگوں میں چھپ کر وار کیا کرتے تھے۔حملے میں داعش کے چار سرکردہ کمانڈروں کی ہلاکت کا بھی بتایا گیا۔۔امریکہ کی طرف سے کسی بھی فوجی کارروائی کے دوران ہزاروں کلو گرام وزنی اس بم کا یہ پہلا استعمال تھا۔افغانستان میں تعینات بین الاقوامی افواج کے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا تھا کہ یہ بم داعش کی کارروائیوں کے جواب میں گرایا گیا جو ان کے بقول اپنے بچا کے لیے زیرزمین پناہ گاہوں اور سرنگوں میں چھپ کر وار کیا کرتے تھے۔حملے میں داعش کے چار سرکردہ کمانڈروں کی ہلاکت کا بھی بتایا گیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…