صنعاء(این این آئی)عرب اتحادی فوج کی بمباری کے نتیجے میں یمن کے المخاء اور مغربی شہر تعز میں 17 حوثی باغی اور علی صالح کے وفادار جنگجو ہلاک اور 20 زخمی ہو گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یمن کے عسکری ذریعے کا کہنا تھا کہ عرب اتحادی طیاروں نے معسکر خالد اور اس کے اطراف میں 10 فضائی حملے کیے جبکہ شمالی شہر المخا میں 20 میزائل داغے گئے۔ ان حملوں میں ڈیڑھ درجن باغی
جنگجو ہلاک اور بیس زخمی ہوگئے۔دوسری جانب یمن کی آئینی فورسز نے مشرقی موزع اور معسکر خالد کا مکمل محاصرہ کرلیا ۔قبل ازیں حوثیوں نے مشرقی موزع کی طرف تازہ کمک بھی روانہ کی تھی۔ باغیوں نے مغربی مقبنہ میں کاتیوشا راکٹ بھی لانچنگ پیڈ پر نصب کیے ہیں۔ ان راکٹوں کے ذریعے مشرقی المخا اور معسکر خالد میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی کو روکنا ہے۔