نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے کہا ہے کہ وہ کلبھوشن کے معاملے میں پاکستان سے دو مطالبات کے باضابطہ جواب کا منتظر ہے،ہمیں کلبھوشن کی صحت اور پاکستان میں ٹھکانے کے بارے میں فکر مندلاحق ہے۔ جمعرات کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال بگلے کا کہنا ہے کہ15مرتبہ کلبھوشن یادو تک قونصلر رسائی کی کوشش کی گئی ۔کلبھوشن کی صحت اور پاکستان میں ٹھکانے کے بارے میں فکر مند ہیں۔
بھارت نے کلبھوشن کے خلاف مقدمے کی سماعت کی کاروائی کے ساتھ ساتھ کیس میں اپیل کے عمل کیلئے پاکستان سے تفصیلات مانگی ہیں۔گوپال بگلے کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان سے دو مطالبات کے باضابطہ جواب کا منتظر ہے جن میں ایک قونصلر رسائی اور دوسرا کلبھوشن کے خلاف مقدمے کی سماعت کی کاروائی کی تفصیلات ہے ۔واضح رہے کہ فوجی عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو سزائے موت سنائی تھی ۔