نئی دہلی( آن لائن )بھارت میں وی آئی پی کلچر کے سب سے نمایاں نشان یعنی وزراء، حکومتی عہدیداران اور دیگر کی گاڑیوں کے اوپر سرخ رنگ کی لائٹ لگانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔اس پابندی کا اطلاق یکم مئی سے ہوگا اور صدر، وزیراعظم اور چیف جسٹس آف انڈیا کو بھی اس کی پابندی کرنا ہوگی۔بھارتی حکومت نے وی آئی پی کلچر کی اس نشانی پر پابندی عائد کی ہے اور کہا گیا ہے کہ گاڑیوں پر سرخ، نیلی، زرد یا کسی
بھی رنگ کی لائٹ لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔حکومتی بیان کے مطابق اس کا اطلاق سرکاری افسران کے ساتھ ساتھ وزرائے اعلیٰ، مرکزی وزراء، بیوروکریٹس، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز، چیف جسٹس آف انڈیا اور دیگر پر بھی ہوگا۔یہ پابندی اس لیے تاریخی قرار دی جارہی ہے کیونکہ گاڑیوں پر سرخ لائٹ لگانے کا رواج برطانوی عہد میں پڑا تھا اور اسے اسٹیٹس اسمبل سمجھا جاتا تھا جبکہ یہ مراعات اور طاقت کا اظہار بھی تھا۔