اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تازہ ترین میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کا طویل ترین طیارہ ”ایئر لینڈر 10“ تکنیکی خرابی کے باعث بیڈ فورڈ شائر کے ایک کھیت میں گر کر تباہ ہو ا
جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دنیا کے اس سب سے بڑے طیارے کی قیمت 2کروڑ 50لاکھ پائونڈ تھی۔ عینی شاہدین کے مطابق انہوںنے طیارے کی دم سے دھواں نکلتے دیکھ اجس کے کچھ ہی لمحوں بعد طیارہ زمین بوس ہو گیا۔