انقرہ(آن لائن)ترک صدر طیب اردگان نے کہا ہے کہ ترکی میں آئینی اصلاحات مجھے آمرنہیں بناتیں،میں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر گھوم رہا ہوں مجھے کسی بھی وقت موت آسکتی ہے۔ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے امریکی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریفرنڈم سے ترکی میں تاریخی تبدیلی آئے گی، سادہ اکثریت سے جیت بھی آخر جیت ہوتی ہے۔ انہوں نے یورپی یونین کو کڑی تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے۔ ان کا کہنا
تھایورپی یونین نے ترکی کیلئے گزشتہ54سال سے دروازے بندرکھے ہیں۔ترکی نے یورپی اتحاد میں شمولیت کیلئے ہر شرط پوری کی مگر اس کے باوجود یورپی اتحاد نے رکنیت نہ دے کروعدہ وفا نہیں کیا۔ دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن نے طیب اردگان کو ریفرنڈم کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ دونوں رہنما ؤں نے شام کے مسئلے پر ترکی کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کا بھی کہا ہے