نئی دہلی (آئی این پی)بھارت نے ممبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت کی تعمیر کا منصوبہ بنالیا۔بھارتی اخبار ’’ہندوستان ٹائمز ‘‘کے مطابق وزیر مملکت برائے شپنگ،روڈ ٹرانسپورٹ اور ہائی ویز نتن نے ممبئی میں دنیا کی بلند ترین عمارت کا منصوبہ پیش کیا ہے۔ان کے بقول ‘ ممبئی میں تاریخی تاج ہوٹل ہے، بیلارڈ اسٹیٹ ہے، رئیلائنس بلڈنگ اور دیگر مقامات ہیں، تاہم بندرگاہ کی زمین پر ہمارے پاس کافی جگہ ہے جس پر تعمیراتی کام
کیا جاسکتا ہے اور دنیا کی بلند ترین عمارت کے منصوبے کو مرکزی حکومت کو منظوری کے لیے بھیجا گیا ہے۔یہ مجوزہ عمارت دبئی کی برج الخلیفہ سے لمبی ہوگی جس کی لمبائی 828 میٹر ہے اور اس طرح بھارت دنیا کی بلند ترین عمارت کا اعزاز اپنے نام کرنا چاہتا ہے۔یہ واضح نہیں کہ ممبئی میں اگر اس عمارت کی تعمیر ہوئی تو اس کی لمبائی کتنی ہوگی۔تاہم بھارتی شہری اس منصوبے سے کچھ زیادہ خوش نظر نہیں آتے