جمعہ‬‮ ، 25 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب میں اپنے دو بیٹوں کے قاتل کے ساتھ باپ کا ایسا سلوک کہ سب حیران رہ گئے

datetime 17  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں ایک غم زدہ نے اپنے دو بیٹوں کے قاتل کو محض اللہ کی رضا اور خاندان کے اتحاد کی خاطر معاف کردیا ہے اور ان کا خون بہا بھی نہیں لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی شہری سعد محمد عبداللہ المنصور الشاہرانی کے دو بیٹوں کو چھے ماہ قبل ان کے کزن اور بہنوئی ہی نے قتل کردیا تھا۔انھوں نے ایک بیان میں کہاکہ قاتل میرے چچا کا پوتا اور میری بیٹی کا خاوند ہے۔اس نے ایک تنازع پر فائرنگ

کرکے میرے 28 سالہ بڑے بیٹے اور 26 سالہ منجھلے بیٹے کو قتل کردیا تھا اور ان کے چھوٹے بھائی کو زخمی کردیا تھا۔انھوں نے بتایا کہ قریبی خاندانی تعلقات کی بنا پر یہ کیس میرے لیے بڑے صدمہ کا سبب تھا۔جب قاتل کے باپ اور میرے چچا زاد بھائی کو پولیس نے گرفتار کیا تو میں افسردہ ہوگیا اور میں نے بہ ذات خود اپنے اس بھائی کی ضمانت کے لیے رقم ادا کی تھی کیونکہ اس کو اس کے بیٹے کے جْرم کا قصور وار قرار نہیں دیا جانا چاہیے تھا۔اس سعودی باپ نے وضاحت کی کہ ہمارے قبیلے کے سردار اور زعماء میرے کے پاس آئے تھے اور انھوں نے قاتل کو معاف کرنے کے لیے کہا تھا۔میں ان کی گفتگو سے متاثر ہوا اور میں نے اپنے بیٹوں کے قاتل کو اللہ کی رضا کی خاطر معاف کردیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرایہ


میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…