پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

بھارت مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری نوجوانوں کو مارمارکر کیا بولنے پر مجبور کرتی ہے؟شرمناک انکشافات،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

datetime 17  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آئی این پی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی نہتے کشمیریوں پر ظلم کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قابض بھارتی فوج جہاں آئے روز بے گناہ کشمیریوں کو فائرنگ کرکے شہید اورزخمی کررہی ہے وہیں قابض فوج معصوم کشمیریوں پر ایسے ایسے ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے جس کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔بھارتی فوج کے یہ مظالم کسی نہ کسی صورت دنیا کے سامنے آتے رہتے ہیں

اور گزشتہ روز سوشل میڈیا پرایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک کشمیری نوجوانوں کو جیپ کے آگے باندھ کرعلاقے میں گھمایا گیا تاکہ احتجاج کرنے والے نہتے نوجوانوں کے پھترا سے بچا جاسکے جب کہ اس سے قبل بھی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں نہتے کشمیری نوجوانوں کو ظلم و ستم کا نشانہ بناکر انہیں پاکستان مخالف نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں نہتے عوام پر ظلم و بربریت کی ایک اور ویڈیو آج پھر وائرل ہوئی ہے جس میں بے گناہ نہتے کشمیری نوجوانوں کے ہاتھ باندھ کر ان پر تشدد کیا جارہا ہے اور انہیں زبردستی قابض فوج پر پتھرا کرنے کا اعتراف جرم کرایا جارہا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں برہان وانی کی شہادت کے بعد سے مقبوضہ وادی میں غاصب بھارت کے خلاف احتجاج کا ایک نیا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جس کو دبانے کے لئے مودی سرکار کشمیروں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑرہی ہے اوراس دوران اب تک سیکڑوں کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری اپنی بصارت سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔ مودی سرکار کشمیروں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑرہی ہے اوراس دوران اب تک سیکڑوں کشمیری شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں جب کہ مظاہرین پر پیلٹ گن کے استعمال سے سیکڑوں کشمیری اپنی بصارت سے بھی محروم ہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…