بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

امریکا نے جو کہا کر دکھایا شمالی کوریا کا بڑا نقصان ہو گیا

datetime 17  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن/پیانگ یانگ (این این آئی)جنوبی کوریا کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا نے مشرقی ساحل پر میزائل تجربہ کرنے کی کوشش کی ہے جو بظاہر ناکام ہو گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کی فوج کا کہنا تھا کہ شمالی کوریا نے نامعلوم میزائل کا تجربہ کرنے کی کوشش کی ہے، جبکہ وہ مشتبہ تجربہ ناکام ہو گیا ہے۔فوج کے مطابق وہ مزید معلومات کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔بعد میں امریکی کمانڈ نے بھی ناکام تجربے کی تصدیق کی اور کہا کہ

انھوں نے ڈیٹیکٹ کیا اور پیچھا کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ بظاہر شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تھا۔امریکی بحریہ کے کمانڈر ڈیو بینہم نے کہاکہ میزائل تقریباً فوراً ہی پھٹ گیا تھا۔یہ تجربہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب ایک ہی روز قبل شمالی کوریا نے خطے میں بڑھتے ہوئے تناؤ کے پیش نظر امریکہ کو خبردار کیا تھا کہ وہ جوابی جوہری حملے کے لیے تیار ہے،خیال رہے کہ شمالی کوریا پہلے ہی پانچ جوہری تجربے اور سلسلہ وار میزائل داغ چکا ہے۔تاہم فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ شمالی کوریا نے اتوار کو کون سے میزائل کا تجربہ کرنے کی کوشش کی ۔اس سے قبل شمالی کوریا کے بانی صدر کم ال سنگ کی 105 ویں یوم پیدائش کی تقریبات کے موقع پر شمالی کوریا نے سنیچر کو بظاہر اپنا ممکنہ جوہری تجربہ کرنے سے گریز کیا لیکن اپنی جدید عسکری قوت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر امریکہ کو متنبہ ضرور کیا تھا۔پیانگ یانگ میں ہونے والی فوجی پریڈ میں شمالی کوریا نے پہلی بار بیلسٹک میزائل کی نمائش کی جو آبدوز سے لانچ کیے جانے والے میزائل سے مشابہت رکھتا ہے۔ اس میزائل میں ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت بھی ہے۔اس موقع پر شمالی کوریا کے راہنما کم جونگ اْن کے قریبی ساتھی چوے ریونگ اھے نے جو کہ ملک کے دوسرے سب سے طاقتور شخص سمجھے جاتے ہیں، خطاب کرتے ایک بار پھر امریکہ کو خبر دار کیا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…