کابل(آئی این پی)افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے داعش کے خلاف امریکی فضائی حملے سے متعلق بیان دینے پر اپنے مشیر کو برطرف کردیا۔افغان خبررساں ادارے ’’خاما پریس ‘‘ کے مطابق افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکہ کی جانب سے داعش کے ٹھکانے پر بڑا بم گرانے سے
متعلق ریمارکس دینے پر اپنے مشیر کو برطرف کردیا ہے ۔چیف ایگزیکٹو کے دفتر سے جاری بیا ن میں کہا گیا ہے کہ داؤد اساس کو ننگرہار میں امریکی فضائی حملے سے متعلق غیر ذمہ دارانہ بیان دینے پر برطرف کردیا گیا۔واضح رہے کہ جمعرات کو ننگرہار کے ضلع آچن پر امریکہ نے سب سے بڑا نان نیوکلیئر بم گرایا تھا