نئی دہلی(آئی این پی)سابق بھارتی وزیر دفاع منوہر پاریکر نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کل بھوشن یادو کے معاملے میں ایک خطرناک گیم کھیل رہا ہے ،بھارت نے جوابی اقدامات شروع کئے تو پاکستان کے لئے ردعمل دینا ممکن نہیں ہو گا۔ منوہر پاریکر نے سرکاری ٹی وی ’’دوردرشن‘‘ کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں کہاکہ کل بھوشن کو ایران سے اغوا کیا گیا تھا، ایران کہہ چکا ہے کہ طالبان نے کل بھوشن کو اغوا
کرکے پاکستان کے حوالے کیا۔ سابق بھارتی دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان کل بھوشن یادو کے معاملے میں خطرناک گیم کھیل رہا ہے اسے یہ سمجھنا چاہیے کہ اگر بھارت نے جوابی اقدامات شروع کئے تو پاکستان کے لئے ردعمل دینا ممکن نہیں ہو گا۔ ہم اشتعال انگیزی نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں اس لیے پاکستا ن کو چاہیے کہ وہ کل بھوشن یادو کو وطن واپس بھیج دے۔اس لیے پاکستا ن کو چاہیے کہ وہ کل بھوشن یادو کو وطن واپس بھیج دے۔