اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

سعودی حکومت نے کار رینٹل سیکٹر کو’’ سعودائزیشن پروگرام ‘‘میں شامل کر لیا

datetime 16  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب جوکہ ان دنوں شدید مالی بحران کاشکارہے جس کی وجہ عالمی سطح پرتیل کی قیمتوں میں ریکارڈکمی ہے اوراب سعودی عرب نے معاشی خسارے کوکم کرنے کےلئے ’’سعودائزیشن پروگرام‘ ‘شروع کردیاہے جس کے تحت کئی شعبوں میں غیرملکیوں کے نوکری یا سرمایہ کاری کرنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے کار رینٹل سیکٹر کو بھی

100فیصد سعودائزیشن پروگرام میں شامل کر لیا ہے جس کے بعد اب اس سیکٹر میں صرف سعودی شہری ہی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اوراس سیکٹرسے وابستہ غیرملکیوں کوبے دخل کردیاگیاہے ۔سعودی گزٹ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے  کاررینٹل سیکٹر میں لیبر قوانین کے آرٹیکل 39کے تحت غیرملکیوں کا نوکری کرنا جرم قراردے دیا گیا ہے۔سعودی ایج آرڈی فنڈ کی طرف سے اس قانون پر عملدرآمد کرانے کے لئے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ فنڈ حکام کاکہناہے کہ یہ شعبہ اس لئے ’’سعودایزیشن پروگرام ‘‘میں شامل کیاگیاہے کیونکہ اس شعبے سے زیادہ سے زیادہ آمدنی ہوتی ہے اوراب اس آمدنی میں سے غیرملکیوں کوکوئی حصہ نہیں مل سکے گاجبکہ سعود ی حکومت اپنے شہریوں کواس شعبے میں کام کرنے کےلئے آسان شرائط پرقرضے بھی فراہم کرے گی تاکہ سعودی شہری اس شعبے کی طر ف زیادہ گامزن ہوسکیں ۔سعودی عرب میں اس وقت سب سے زیادہ منافع بخش کاروباررینٹل کارسروس کاہے کیونکہ دنیابھرسے اوربالخصوص  اسلامی ممالک سے لوگ سعودی عرب میں آتے ہیں تواس سروس سے استفادہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے کروڑوں ڈالرزکازرمبادلہ بھی سعودی عرب کوملتاہے اس وجہ سے اس شعبے میں سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت دیگرغیرملکیوں کوکام کرنے سے روک دیاہے ۔واضح رہے کہ سعودی عرب اس شعبے سے پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد وابستہ ہے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…