بیجنگ (آئی این پی) چین کی کی بحریہ نے خلیج عدن میں پاناما کے ایک بحری جہاز کو قزاقوں کے قبضہ سے چھڑا لیا ۔تفصیلات کے مطابق پی ایل اے ڈیلی میں شائع ہونیوالی ایک تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چین کے 25ویں بحری بیڑے ہینگ یانگ کو ہفتے کے روز شام ساڑھے نو بجے ایک پیغام موصول ہوا جس میں بتایا گیا تھا کہ پاناما کا جہاز’’ ال ہیرا ‘‘ پر 5قزاقوں نے قبضہ کر لیا ہے،پیغام میں مدد کیلئے درخواست کی گئی تھی ،
چینی جہاز ہینگ یانگ فوراً مغوی جہاز کی طرف روانہ ہو گیا اور اس کے ہیلی کاپٹرز نے پرواز شروع کر دی وہ صرف ایک گھنٹے کے اندر پاناما کے آئل ٹینکر کے پاس پہنچ گئے اور عملے نے پاناما کے جہاز پر اتر کر مشتبہ قزاقوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا ، بعد ازاں پاناما کا آئل ٹینکر بحفاظت اپنے سفر پر روانہ ہو گیا۔ یاد رہے کہ 2008ء سے اب تک چین بحری بیڑ ہ اب تک 600جہازوں کو بحفاظت نکال کر روانہ کر چکا ہے