بیجنگ(این این آئی)چین نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کم کرنے کے لیے روس سے تعاون کی درخواست کی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی وزیرِ خارجہ نے یہ درخواست اپنے روسی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران کی۔
بیجنگ حکومت پہلے ہی خبردار کر چکی ہے کہ شمالی کوریا کے تنازعے پر کسی وقت بھی جنگ چھڑ سکتی ہے ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیانگ یانگ کو ’مسئلہ‘ قرار دے کر اس سے نمٹنے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد شمالی کوریا نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ ایسے کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گا۔