واشنگٹن(این این آئی)امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے کہاہے کہ شامی شہر طبقہ پر امریکی اتحاد کی بمباری کے دوران کرد اور عرب ملیشیا کے مغرب نواز جنگجوئوں کو غلطی سے نشانہ بنا دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون نے جاری ایک بیان میں کہاکہ کے مطابق امریکی اتحاد کے جہازوں نے ایک اتحادی ملیشیا کی جانب سے غلط اطلاع پر جنگی مورچوں پر بمباری کردی تھی جس کے نتیجے میں 18 جنگجو
ہلاک ہوگئے۔بیان میں بتایا گیا کہ نشانہ بنائے جانے والا مقام اصل میں شامی ڈیموکریٹک فورسز کا مورچہ تھا۔ شامی ڈیموکریٹک فورسز شام میں داعش کے گڑھ الرقہ کو گھیرے میں لینے اور اس پر قبضہ کرنے کے لئے پیش قدمی کررہے ہیں۔شامی ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ گروپ کی قیادت امریکی اتحاد کے تعاون سے واقعہ کی تحقیقات اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لئے کام کیا جارہا ہے۔