واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا اور شمالی کوریا کے درمیان حالات شدید خراب ہو گئے ہیں کسی بھی لمحے جنگ شروع ہو سکتی ہے۔ ایک اور امریکی بحری بیڑہ خطے میں پہنچ چکا ہے۔دوسری طرفچین شمالی کوریاکی حمایت کرنیوالا واحد ملک ہے اور وہ اس بات سے فکر مند ہے کہ اگر جنگ سے شمالی کوریا میں کم جونگ-ان کا اقتدار ختم ہوتا ہے تو اس سے چین کی اپنی سرحد پر پناہ گزینوں کا بحران پیدا ہو سکتا ہے۔اسے یہ بھی
تشویش ہے کہ شمالی کوریا کے اقتدار گرنے سے ایک بفر زون ختم ہو جائے گا جو اس کے اور جنوبی کوریا کے درمیان ایک کھائی کا کام کرتا ہے۔جہاں امریکہ نے اپنے فوجی اڈے بنا رکھے ہیں۔چین انہی وجوہات کی وجہ سے شمالی کوریا کو زیادہ کچھ کہنے سے گریز کرتا ہے۔ اگرچہ حالیہ دنوں میں چین کے اپنے پڑوسی ملک کے ساتھ تعلقات میں مایوسی بڑھی ہے۔اس نے شمالی کوریا سے کوئلے کی درآمد پر پابندی لگا دی ہے۔