بیجنگ(آ ئی این پی )چین عالمی سطح پر مصنوعات کی بر آ مدات میں دنیا کا پہلا اور در آ مداتمیں دوسرا بڑا ملک ہے ،2016 میں چینی بر آ مدات کی مجموعی مالیت 2.1 اور در آ مدات کی 1.6ٹریلین ڈالر رہی ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیو ٹی او کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے کہا کہ سال 2016 کے دوران بھی چین عالمی سطح پر مصنوعات کی بر آ مدات
کے حوالے سے دنیا کا سب سے بڑا ملک رہا ہے۔ چین کی بر آ مدات کی مجموعی مالیت سال 2016 کے دوران 2.1 ٹریلین امریکی ڈالر رہی جو عالمی سطح پر مجموعی بر آ مدات کا 13.2 فیصد بنتا ہے ، چین کی در آ مدات کی مجموعی مالیت 1.6 ٹریلین ڈالر رہی۔ چین مصنوعات کی بر آ مدات کے لحاظ سے گزشتہ آ ٹھ برس سے مسلسل سر فہرست ہے جبکہ در آ مدات کے لحاظ سے چین دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے۔ عالمی تجارتی تنظیم کے مطابق رواں برس غیر یقینی صورتحال کے باوجود عالمی تجارت کی ترقی کی شرح 2.4 فیصد رہنے کا امکان ہے