جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

سعودی حکومت کا آمدنی پر ٹیکس نہ لینے کا فیصلہ

datetime 15  اپریل‬‮  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو خوشخبری سناتے ہوئے یہ واضح کیا ہے کہ ان سے آمدنی پر ٹیکس وصول کرنے کا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے۔ سعودی وزیرخزانہ کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی کہ معاشی اصلاحات کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے تحت سعودی شہریوں اور کمپنیوں پر انکم ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔وزیرخزانہ محمد الجدان نے یہ وضاحت کی کیوں کہ یہ افواہیں گردش کررہی تھیں کہ معاشی اصلاحات کے تحت

شہریوں پر انکم ٹیکس عائد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس وقت سعودی شہری اپنی آمدنی پر ٹیکس دینے کے پابند نہیں اور نہ ہی سعودی کمپنیاں اپنے منافع پر حکومت کو کوئی ٹیکس ادا کرتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2018 کے لیے مجوزہ 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس میں 2020 سے قبل کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔خیال رہے کہ خلیج تعاون کونسل کے پانچ رکن ممالک 2018 سے تیل پر انحصار کم کرنے کے لیے 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے نفاذ کا ارادہ رکھتے ہیں ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…