ماسکو(آئی این پی )روسی صدر پیوٹن نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا شام میں کیمیائی حملوں کی سازش کر رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے دعوی کیا کہ ہمارے پاس ایسی خفیہ معلومات ہیں کہ امریکا شام میں جعلی کیمیائی حملوں کی تیاری کر چکا ہے۔ امریکا کی اس کارروائی کا مقصد خود کیمیائی حملے کر کے شامی صدر بشارالااسد کو بدنام کرنا ہے۔ صدر پیوٹن نے اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ گزشتہ ہفتے شامی صوبے
ادلب کے علاقے خان شیخون میں ہونے والے کیمیائی حملوں کی آزاد تحقیقات کو یقینی بنائے۔ دریں اثناء شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ادلب پر کیمیائی حملہ کرنے کاہم پر الزام لگانے والے فر ض کرلیں کہ ہمارے پاس کیمیائی ہتھیار ہیں اور ہم ان کااستعمال کرنا بھی چاہتے ہیں تو جب ہمیں شکست ہورہی تھی تو تب ہم نے کیمیائی ہتھیار کیوں ا ستعمال نہیں کئے؟اس کیمیائی حملے سے شامی حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔