ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

فلسطین،نابلس میں نما ز اور دعا کو لمبا کرنے پر امام مسجد کو آگ لگا دی گئی ،ْ ملزم گرفتار

datetime 14  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نابلس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں پولیس نے ایک مشتبہ فلسطینی کو حراست میں لیا ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے لمبی نماز پڑھانے پر امام مسجد کو پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔العربیہ کے مطابق یہ عجیب وغریب واقعہ نابلس شہر کی ایک مسجد میں حال ہی میں پیش آیا تاہم اس مسجد اور امام مسجد کی شناخت نہیں کی گئی۔ذرائع کے مطابق ملزم امام مسجد کو آگ میں جلانے کی

کوشش میں کامیاب رہا تاہم وہاں پر موجود نمازیوں نے آگ بجھانے میں مدد کی جس کے نتیجے میں امام مسجد کو معمولی زخم آئے ہیں۔۔فلسطینی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے پولیس کو تفتیش کے دوران بتایا کہ اس نے امام مسجد کو کئی بار خبردار کیا تھا کہ وہ نماز اور دعا کو بہت لمبا نہ کیا کریں مگر انہوں نے کوئی توجہ نہیں کی۔ امام مسجد کی طرف سے نماز اور دعا کو طول دینے پر اسے مشتعل کیا۔ملزم کےخلاف مقدمہ درج کرلیاگیاہے ۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…