بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ملٹری کا کہنا ہے کہ شمالی شام میں رواں ہفتے غلط سمت میں کیے گئے امریکی اتحاد کے فضائی حملے کے نتیجے میں داعش کے خلاف لڑنے والے 18 اتحادی فائٹرز ہلاک ہوگئے۔امریکی خبر رساں ایجنسی ’اے پی‘ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا تھا کہ اتحادی طیارے کو
اس کی اتحادی فورسز کُردش سیرین ڈیموکریٹک فورسز کی جانب سے رقہ میں داعش کے جنگجوؤں پر حملہ کرنے کے لیے غلط کوآرڈینیٹس دیئے گئے۔غلط کوآرڈینیٹس دیئے جانے کے باعث فضائی حملہ داعش کے ٹھکانوں کے بجائے اتحادی فورسز کی پوزیشن پر کردیا گیا، جس کے نتیجے میں 18 اہلکار ہلاک ہوئے۔