واشنگٹن (آئی این پی) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ کلبھوشن کی پھانسی کا فیصلہ قانون کے مطا بق ہے، بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا،بھارت اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی امن قائم ہو سکتا ہے۔ دورہ امریکا کے دوران جارج واشنگٹن یونیورسٹی میں خطاب کیا،پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے انہوں نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے ذریعے ہی امن قائم ہو سکتا ہے،انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ
بھارت کے ساتھ دوستی میں پاکستان کی سلامتی کو پیش نظر رکھیں،بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو پھانسی کا فیصلہ قانون کے مطابق ہے،انہوں نے کہا بھارت نے پانی روکنے کی کوشش کی تو اسے جنگ تصور کیا جائے گا۔ دہشتگردی کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے،دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے سے ہی امن قائم ہو سکتا ہے،خطے میں امن کیلئے امریکا،افغانستان اور پاکستان کو مل کر کام کرنا ہو گا،افغانستان میں امن خطے میں حالات بہتر کر سکتا ہے۔