ایرانی سپریم لیڈر کے منع کرنے کے باوجود دنیا بھر میں مقبول محمود احمدی نژاد نے صدارتی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا

14  اپریل‬‮  2017

تہران(این این آئی)ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے کہنے کے باوجود سابق صدر محمود احمدی نژاد نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات جمع کرا دئیے۔سخت گیر موقف رکھنے والے احمدی نژاد اس سے قبل 2005 اور 2013 کے درمیان دوبار

صدر رہ چکے ہیں۔ انھوں نے 19 مئی کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے وزارت داخلہ میں کاغذات جمع کرائے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ سال آیت اللہ خامنہ ای نے متنبہ کیا تھا کہ احمدی نژاد کی جانب سے الیکشن میں حصہ لیناملک کے مفاد میں نہیں ہے۔تاہم احمدی نژاد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رہبر اعلیٰ نے صرف مشورہ دیا تھا۔سابق صدر کی جانب سے کاغذات جمع کرانے کے موقع پر وہاں موجود امریکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کے حکام اس وقت دنگ رہ گئے جب سابق صدر نے کاغذات جمع کرائے۔صدر حسن روحانی نے اب تک انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذات جمع نہیں کرائے۔ اعتدال پسند حسن روحانی نے 2015 میں عالمی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدہ طے کیا اور عام تاثر ہے کہ وہ ایک بار پھر صدر منتخب ہو جائیں گے۔ کاغذات جمع کرانے کے پہلے روز 120 لوگوں نے اپنے کاغذات جمع کرائے جن میں چھ خواتین بھی شامل ہیں۔کاغذات جمع کرانے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے احمدی نژاد نے کہا کہ وہ اپنے وعدے پر اب بھی قائم ہیں کہ وہ انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے اور وہ صرف اپنے قریبی رفیق سابق نائب صدر حامد بقائی کی حمایت کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ رہبر اعلیٰ نے مجھے انتخابات میں حصہ لینے سے مکمل طور پر منع کیا لیکن اصل بات یہ ہے کہ انھوں نے مشورہ دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…