پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ نے جاپان کے بعد اہم ترین اسلامی ملک پرخطرناک ترین بم گرادیا،ہلاکتوں کاخدشہ ،پیٹاگون نےتصدیق کردی

datetime 13  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل/واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ نے افغانستان میں ایٹم بم کے بعد دنیا کا سب سے خطرناک ترین سمجھا جانے والا غیرجوہری بم جی بی یو 43 گرادیا جس کے بعد ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ،یہ بم 21 ہزار پانڈ وزنی ہے اور ’’مدر آف آل بمز ‘‘ کے نام سے مشہور ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فوج نے افغانستان کے صوبے ننگرہار میں سب سے بڑا غیرجوہری بم جی بی یو 43 گرادیا۔ اس بم کو تمام بموں کا خالق

بم بھی کہا جاتا ہے۔ننگرہار صوبے میں گرائے گئے بم میں 21 ہزار 600 پانڈ دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔اس بم کو ٹارگیٹڈ جگہ کو نشانہ بنانے اور دیگر نقصان کم سے کم کیے جانے کی منصوبہ بندی کے وقت استعمال کیا جاتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے ’’سی این این‘‘ کی رپورٹ کے مطابق سب سے بڑی غیر جوہری بم کو داعش (آئی ایس) کے ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا گیا۔نشریاتی ادارے نے امریکی فوج کے اعلی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ وزنی بم کو ایم سی 130 جہاز کے ذریعے گرایا گیا، جس کا انتظام امریکی فضائیہ کے اہلکاروں کے پاس تھا۔رپورٹ کے مطابق غیر جوہری بم کو مقامی وقت کے مطابق شام 7 بجے ٹارگیٹڈ جگہ پر گرایا گیا، فوری طور پر اس بم کے گرائے جانے سے ہونے والے نقصانات کا پتہ نہیں چل سکا۔ یہ بم 2003 میں عراق جنگ کے دوران تیار کیا گیا تھا لیکن آج سے پہلے یاسے کبھی بھی آزمایا نہیں گیا تھا۔ پینٹاگون نے افغانستان میں اس بم حملے کی تصدیق کردی ہے ۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے میں ہونے والے جانی نقصان کا اندازہ لگایا جا رہا ہے۔دوسری جانب افغانستان میں نیٹو مشن نے بھی بم حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے حملے میں شہری جانی نقصان سے بچنے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے گئے ہیں۔ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے کہا ہے کہ افغان صوبے ننگرہارمیں داعش کی پناہ گاہوں اورٹنلز کو نشانہ بنایا گیا ہے

،داعش جنگجو ان ٹنلزکا آزادانہ استعمال کرتے تھے، امریکا داعش کیخلاف جنگ کوسنجیدگی سے لے رہا ہے۔واضح رہے کہ امریکہ نے گزشتہ ہفتے شام میں 59 ٹام ہاک کروز میزائل داغ کر اسدی افواج کی ایئر بیس تباہ کی تھی ۔ ٹام ہاک کروز میزائل کا وزن 1 ہزارپانڈ ہوتا ہے ، اور یہ بم اس کروز میزائل سے بھی 21 گنا زیادہ طاقتور ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…