منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

کینیڈا میں چور 68فٹ بلند موبائل فون ٹاور کھول کر لے اڑے

datetime 13  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) کینیڈا میں چوروں نے حیران کن طور6منزلہ موبائل فون ٹاور چوری کر لیا اور کسی کو کانوں کان خبر ہوئی نہ کسی کی نظر پڑی۔یہ واقعہ کینیڈا کے کم آبادی والے صوبے مینی ٹوبا کے شہر ونی پیگ میں پیش آیا جہاں ایک علاقے میں سیل فون ٹاور چوری ہوگیا جس کی اونچائی 68 فٹ (قریباً 20 میٹر) تھی۔ یہ وائرلیس اور سیل فون نشریات آگے بڑھانے والا ایک ٹاور تھا اور گزشتہ دنوں رائل کینیڈین پولیس نے

اس کے غائب ہونے کا نوٹس لیا اور اس سے متعلق اپنے فیس بک اکاونٹ پر چند تفصیلات شامل کی ہیں۔پولیس کے مطابق یہ ٹاور 2 اپریل 2017 ء کی رات غائب ہوا۔ چور راتوں رات ٹاور کو کھول کر اسے ایک سرخ ٹرک پر لے گئے ہیں جسے 3 اپریل کو شہر سے مشرق کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔ پولیس کا شبہ ہے کہ چوروں نے ایک رات ٹاور کو اپنے پاس رکھا اور انہوں نے بہت احتیاط سے اس کے حصے کھول کر ٹرک پر لادے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…