افغانستان میں دہشت گرد تنظیم صدارتی محل تک پہنچ گئی،خودکش حملہ،متعددہلاک

12  اپریل‬‮  2017

کابل (آئی این پی)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں 5افراد ہلاک اور 3زخمی ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے کابل شہر کے مرکزی حصے میں خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا جس کے نتیجے میں 5افراد جس میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں ہلاک ہوگئے ۔خودکش بمبار نے صدارتی محل کے انتظامی امور کے دفتر کے خارجی گیٹ پر اس وقت حملہ کیا جب حکومتی

اہلکار اپنے گھروں کو جارہے تھے ۔وزارت داخلہ کے ترجمان نجیب دانس نے بتایا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں 5افراد ہلاک اور3زخمی ہوئے ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ادھر شمالی صوبے قندوز میں ناکارہ خیال کیے گئے مارٹر گولے کے اچانک پھٹ جانے سے چار بچے ہلاک ہو گئے ۔ علاقائی پولیس کے ترجمان محفوظ اکبری کے مطابق بچوں کا ایک گروپ طالبان کی جانب سے داغے گئے اس گولے سے کھیل رہا تھا، جو پھٹ نہیں سکا تھا۔ بچے اِس گولے کو ادھر اھر پھینک رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہو گیا۔ اس گولے کے پھٹنے سے کھیلنے والے دیگر چھ بچے شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں صوبائی دارالحکومت کے ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ افغانستان میں مسلح تنازعے کی وجہ سے جا بجا ایسا گولہ بارود بکھرا ہوا جو ابھی تک پھٹ نہیں سکا ہے۔دوسری جانب کابل میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے آن لائن پوسٹ کے ذریعے قبول کی ہے۔واضح رہے کہ شدت پسند تنظیم داعش کی جانب سے پہلے بھی کابل میں سپریم کورٹ سمیت اہم سرکاری عمارتوں اور عوامی مقامات پر کئی حملے کیے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…