اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل نے ایک اجتماع سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں میں کچھ لوگ ایسے بھی شامل ہیں جنہوں نے بھارت کے معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو پینٹ کوٹ اور ٹائی پہننے پر یہودیوں کا ایجنٹ قرار دیدیا ہے۔ ان پر انتہائی سنگین الزامات عائد کئے گئے کہ وہ چونکہ کوٹ پینٹ اور
ٹائی وغیرہ پہنتے ہیں اسلئے یہودیوں کے ایجنٹ ہیں۔آج کل کے لوگوں میں اتنا تعصب اور حقارت ہے کہ انہوں نے ایک ایسے آدمی پر الزام لگا دیا جس کے ہاتھوں ہزاروں لوگ کلمہ پڑھ کر اسلام قبول کرچکے ہیں اور ایک آدمی کا اسلام قبول کر لینا ساری کائنات کے مل جانے سے بہتر ہے۔ مولانا طارق جمیل نے کہا کہ مسلمانوں میں آج کل بہت تنگ نظری بڑھ گئی ہے۔