جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا کی بہترین ائیر لائن کس کوقرار دیدیا گیا ؟ جان کر یقین کرنا مشکل ہو جائے گا

datetime 12  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)متحدہ عرب امارات کی ایمریٹس ائیرلائن کو 2017 کے لیے دنیا کی سب سے بہترین فضائی کمپنی قرار دیدیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی سے تعلق رکھنے والی اس فضائی کمپنی کو یہ اعزاز سیاحتی ویب سائٹ ٹرپ ایڈوائزر نے دیا ہے۔گزشتہ سال ایمریٹس کو کنزیومر ایوی ایشن ویب سائٹ اسکائی ٹریکس نے بھی 2016 میں دنیا کی نمبرون فضائی کمپنی قرار دیا تھا۔سنگاپور ائیرلائنز کے حصے میں دوسرا جبکہ حیران کن طور پر برازیل کی Azul تیسری بہترین فضائی کمپنی قرار پائی۔اسی طرح جیٹ بلیو چوتھے، ائیر نیوزی لینڈ پانچویں، کورین ائیر چھٹے، جاپان ائیرلائنز 7 ویں، تھائی اسمائل 8 ویں، الاسکا ائیرلائنز

9 ویں جبکہ Garuda انڈونیشیا10 ویں نمبر پر رہی۔تاہم دنیا یا ایشیاکی بہترین فضائی کمپنیوں میں پاکستان کی کوئی بھی سرکاری یا غیرسرکاری ائیرلائن شامل نہیں۔حیران کن طور پر قطر ائیرویز بھی اس فہرست کا حصہ نہیں۔خیال رہے کہ ایمریٹس ائیرلائن دنیا کی سب سے بڑی فضائی کمپنی ہے جس کے بیڑے میں ڈھائی سو طیارے شامل ہیں تھائی لینڈ کی تھائی اسمایل کو دنیا کی سب سے سستی فضائی کمپنی قرار دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…