بیجنگ(آئی این پی )چین نے دنیا کی سب سے بڑی ایٹمی آبدوز بننانے کی فیکٹری قائم کر لی ہے،دفاعی ماہرین اسے نیوکلیئرسب میرین سپر فیکٹری بھی قرار دے رہے ہیں۔چین کے بوہائی شپ یارڈ میں بنائی گئی اس فیکٹری میں بیک وقت 5 سے 6 آبدوزوں پر کام کیا جاسکتا ہے اور یہ صلاحیت آبدوز سازی کی امریکی فیکٹریوں سے بھی زیادہ ہے جہاں ایک وقت میں زیادہ سے زیادہ 4 آبدوزیں تیار کی جارہی ہیں۔دفاعی ماہرین کے مطابق نئی
چینی آبدوز ساز فیکٹری میں تیسری نسل کی ’’ٹائپ 096‘‘ بیلسٹک میزائل آبدوزیں اور ’’ٹائپ 095‘‘ حملہ آور آبدوزیں تیار کی جائیں گی جبکہ اس مقصد کیلیے ’’ماڈیولر فیبری کیشن‘‘ کے طریقوں سے استفادہ کیا جائے گا۔اس کے علاوہ یہ تخمینہ بھی لگایا گیا ہے 2020 تک بیک وقت 10 سے 12 آبدوزوں پر کام کرنے کے قابل ہوجائے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسے بیک وقت 24 بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں سے لیس کیا جاسکے گا۔