اوہائیو(آئی این پی)امریکی ریاست اوہائیو سے خاتون کو ٹیکسی ڈرائیور کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیاگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 23سالہ برٹنی کارٹر کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے اور چوری کے الزامات تحت حراست میں لیا گیاہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے صبح سویرے دو آدمیوں کے
ہمراہ ٹیکسی رکوائی اور اس میں سوار ہو گئی جس دوران ایک آدمی نے ٹیکسی ڈرائیور کی گردن پر چھری رکھی اور خاتون اس کے ساتھ قابل اعتراض حرکات میں مصروف ہو گئی ۔کارٹر دو افراد کے ہمراہ مبینہ طور پر 32ڈالرچرانے کے بعد فرار ہو گئی ۔ کارٹر 2016میں دو مرتبہ منشیات کے کے الزام میں جیل جا چکی ہے ۔