جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کیلی فورنیا، سان برنارڈینومیں سکول میں نامعلوم شخص کی فائرنگ ،حملہ آورسمیت دوہلاک ،دوطالب علم زخمی

datetime 11  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان برنارڈینو(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست کیلی فورنیاکے علاقے سان برنارڈینومیں ایک نامعلوم شخص کی فائرنگ سے ایلمینٹری سکول میں دوافرادہلاک جبکہ دوطلبازخمی ہوگئے ۔ڈیلی میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق کیلی فورنیاکے علاقے سان برنارڈینوکے علاقے میں ایک نامعلوم شخص نے پیرکی صبح نارتھ پارک کے ایلمینٹری سکول میں گھس کرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک استادہلاک جبکہ دوطلبازخمی ہوگئے ۔

پولیس حکام کے مطابق ایک مسلح شخص پیرکی صبح نارتھ پارک سکول میں داخل ہوااوراس نے فائرنگ کرناشروع کردی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ایک استادہلاک جبکہ دوطلبازخمی ہوگئے ۔پولیس کے مطابق ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ آیااس شخص نے سکول پرفائرنگ کیوں کی ۔ امریکی نشریاتی ادارے این بی سی کی رپورٹ کے مطابق مسلح شخص کی سکول کے استاد کےساتھ ذاتی رنجش تھی جس کی وجہ سے اس نے حملہ کیا۔پولیس چیف جورڈبرگن کے مطابق مسلح شخص بھی پولیس کی گولی لگنے سے ماراگیا۔زخمی طلباکوقریبی ہسپتال میں متنقل کردیاگیاہے جبکہ دیگرطلباکوبسوں کے ذریعے گھروں کوبھیج دیاگیاہے ۔پولیس چیف کے مطابق اب سکول میں خطرے کی کوئی بات نہیں ہے ۔پولیس چیف نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پرایک پیغام میں مزیدکہاکہ مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ای کلاس کے طلبامیں سے ایک زخمی ہے جبکہ دیگرطلبانے فائرنگ کی آوازسن کربھاگناشروع کردیاتھاجبکہ والدین سکول پرحملے کی اطلاع ملتے ہیں جائےوقوعہ کی طرف پہنچناشروع ہوگئے لیکن ان کوسکول کے اندرجانے کی اجازت نہیں دی گئی ۔پولیس مقابلے میںحملہ آور کی ہلاکت کے بعد مسلح پولیس اہلکارسکول کے اردگردتعینات کردیئے گئے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…