جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

بھارت کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے فیصلے پر آپے سے باہر، جوابی اقدامات کا اعلان،بڑی تعدادمیں پاکستانیوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی

datetime 10  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت کلبھوشن یادیو کو سزائے موت دینے کے فیصلے پر آپے سے باہر، 12 پاکستانیوں کی زندگی خطرے میں پڑ گئی،بھارت جا سوس کلبھوشن یادو کو پاکستان کی فوجی عدالت کی طرف سے سزائے موت سنائے جانے کے بعد آپے سے باہر ہوگیا ، اپنی سزائیں پوری کرنے والے12 پاکستانی قیدیوں کو رہا نہ کرنے کی دھمکی دیدی۔ پیر کوبھارتی میڈیا کے مطابق انڈین حکام کاکہنا ہے کہ کلبھوشن یادو کو سزا موت

سنائے جانے کے بعد 12پاکستانی قیدیوں جو اپنی سزائیں پوری کرچکے ہیں اور انھیں پاک بھارت معاہدے کے تحت رواں ہفتے رہا کیا جانا تھا اب انکو رہا کرنے کا مناسب وقت نہیں ہے ۔ہم کلبھوشن کی سزا کے خلاف احتجاج کیلئے سخت اقدامات کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق (کل) بدھ کو بھارت میں قید 12 پاکستانیوں کو رہا کیاجانا تھا تاہم کلبھوشن یادیو کو پھانسی کی سزا کے بعد یہ رہائی روک دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ ان افراد کو سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ فوجی عدالت نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کو سزائے موت سنائی ہے ۔( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو یہ سزا پاکستان میں جاسوسی اور تخریب کاری کی کارروائیوں پر سنائی گئی۔کلبھوشن یادیو کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت فیلڈ جنرل کورٹ مارشل نے کلبھوشن یادیو کا ٹرائل کیا اور سزا سنائی۔بعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی مجرم کی سزائے موت کی توثیق کیبعد ازاں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی مجرم کی سزائے موت کی توثیق کی۔خیال رہے کہ 3 مارچ 2016 میں حساس اداروں نے بلوچستان سے بھارتی جاسوس اور نیوی کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا۔’را’ ایجنٹ کی گرفتاری کے چند روز بعد اس کی ویڈیو بھی سامنے لائی گئی تھی، جس میں کلبھوشن یادیو نے اعتراف کیا تھا کہ اسے 2013 میں خفیہ ایجنسی ‘را’ میں شامل کیا گیا ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…