نئی دہلی(آئی این پی )بھارتی سیکرٹری خارجہ ایس جے شنکر نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کواحتجاجی مراسلہ حوالے کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ بغیر ٹھوس شواہد کے کلبوشن کو سزائے موت سنایا جانا مضحکہ خیز ہے اور یہ بھی اہم بات
ہے کہ ہمارے ہائی کمیشن کو کلبھوشن کے ٹرائل کے بارے میں آگاہ نہیں کیا گیا۔مزید کہا گیا ہے کہ اس سلسلے میں قانون اور اصولوں کی پاسدار ی نہ کی گئی تو بھارت اسکی سزائے موت کو درجہ اول کا قتل تصورکرے گا،قانون وانصاف کے تقاضے پورے کیے بغیر سزائے موت کو بھارت کی حکومت سوچا سمجھا قتل سمجھیں گے ۔