نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت پر بھارت بلبلا اٹھا۔ پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو طلب کر لیا ۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے کئی مرتبہ کلبھوشن یادو تک رسائی کا پاکستان سے مطالبہ کیامگر اسے کلبھوشن تک رسائی نہیں دی گئی اور اس کومتنازعہ حالات میں سزا دی گئی۔جبکہ بھارتی میڈیا کلبھوشن کی سزا موت کو بھارت کیلئے نہایت افسوسناک
اور خفت آمیز قرار دے رہا ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارت نے نئی دہلی میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کو بھی کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر احتجاج کیلئے طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستانی خفیہ اداروں اور سکیورٹی فورسز نے بھارتی راءکے ایجنٹ اور نیول کمانڈر کلبھوشن سدھیر یادیو عرف الیاس حسین مبارک پٹیل کو 3 مارچ 2016ءکو پاکستان کے خلاف جاسوسی کرنے اور پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر خفیہ اطلاع پرملنے پر بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا جس نے پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا۔بھارتی راءکے ایجنٹ اور نیول کمانڈر کلبھوشن سدھیر یادیو عرف الیاس حسین مبارک پٹیل کو 3 مارچ 2016ءکو پاکستان کے خلاف جاسوسی کرنے اور پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر خفیہ اطلاع پرملنے پر بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں آپریشن کے دوران گرفتار کیا تھا جس نے پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کا اعتراف کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی حکومت نے کئی مرتبہ کلبھوشن یادو تک رسائی کا پاکستان سے مطالبہ کیامگر اسے کلبھوشن تک رسائی نہیں دی گئی اور اس کومتنازعہ حالات میں سزا دی گئی۔جبکہ بھارتی میڈیا کلبھوشن کی سزا موت کو بھارت کیلئے نہایت افسوسناکاور خفت آمیز قرار دے رہا ہے۔