ریاض (آئی این پی) سعودی حکومت کی جانب سے گرین کارڈ سسٹم کیلئے حتمی ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے سعودی شہریت حاصل کرنے کے خواہش مند افراد کیلئے گرین کارڈ سسٹم نافذ کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ سعودی حکومت نے گرین کارڈ سسٹم کیلئے حتمی ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔ اس سسٹم کے تحت سعوی شہریوں سے سالانہ 14 ہزار 200 ریال کی فیس لی جائے گی۔گرین کارڈ
حاصل کرنے والے شہری سعودی عرب میں مستقل رہائش، پنشن، ہیلتھ کئیر، تعلیم، انشورنس اور دیگر حکومتی سہولیات حاصل کر سکیں گے۔ جبکہ گرین کارڈ رکھنے والے افراد کو پہلے درجے میں آنے والے رشتے داروں کیلئے خاندانی ویزا، دوسرے درجے میں آنے والے رشتے داروں کیلئے ویزٹ جبکہ گھریلو ملازمین رکھنے کیلئے 2 لیبر ویزے حاصل کرنے کا حق حاصل ہوگا۔ اس سسٹم کا اطلاق اگلے ہفتے سے کر دیا جائے گا۔