اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے ٹنڈر پر فائرنگ میں دوشہریوں کے زخمی ہونے پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی کا نوٹس لے،بھارتی جارحیت خطے کے امن کیلئے خطرہ ہے ۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے اپنے
ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے ٹانڈر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ سے ثانیہ اور ناصر نامی دو شہری زخمی ہوگئے ہیں ،بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید مذمت کرتے ہیں ،عالمی برادری بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے کا نوٹس لے ،بھارتی جارحیت علاقائی امن کیلئے خطرہ ہے ۔