جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

’’دنیا کا خطرناک ترین ہتھیار،ٹاماہاک کروز میزائل ‘‘ اس میزائل کو یہ عجیب و غریب نام کیوں دیا گیا ؟ حیران کن انکشاف ‎

datetime 8  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیا آپ جانتے ہیں سپرپاور امریکہ کے خطرناک ترین ہتھیار ٹاماہاک کروز میزائل جسے اس نے ہر اہم جنگ اور خطرے کے دوران استعمال کیا اس کا نام کا ماخذ کیا ہے اور اسے یہ نام کیوں دیا گیا ،آئیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ٹاماہاک دراصل ایک

دستی کلہاڑی کا نام ہے جو ریڈ انڈین قبائل دوران جنگ، شکار اور مختلف امور سر انجام دینے کیلئے استعمال کرتے تھے۔کیونکہ اس کلہاڑی کے کئی استعمال تھے اور اس کلہاڑی کے پچھلے حصے پر ایک چھوٹی ہتھوڑی بھی بنی ہوتی تھی اس لئے اس کے کثیر المقاصد استعمال کی وجہ سے کروز میزائل کا نام ٹاماہاک کروز میزائل رکھا گیا کیونکہ یہ میزائل بھی کثیر المقاصد استعمال رکھتا ہے جو کہ روایتی اور غیر روایتی ہتھیار لے جانے کے علاوہ ہر طرح کے موسمی حالات اور زیادہ بلندی اور کم بلندی پر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس میزائل کا استعمال امریکہ نے خلیج جنگ اول اور دوئم میں بھی کیا ، جبکہ سوڈان سے افغانستان میں نووارد اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے کیلئے یہ میزائل استعمال کئے گئے اور حال ہی میں ٹاماہاک کروز میزائل کی گونج شام کے ایک جنگی ائربیس کو ان کے ذریعے نشانہ بنانے پر سنائی دی جا رہی ہے۔اس میزائل کا استعمال امریکہ نے خلیج جنگ اول اور دوئم میں بھی کیا ، جبکہ سوڈان سے افغانستان میں نووارد اسامہ بن لادن کو نشانہ بنانے کیلئے یہ میزائل استعمال کئے گئے اور حال ہی میں ٹاماہاک کروز میزائل کی گونج شام کے ایک جنگی ائربیس کو ان کے ذریعے نشانہ بنانے پر سنائی دی جا رہی ہےْ

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…