منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

پاکستانی باشندے نے پاکستانیوں کا سرشرم سے جھکا دیا

datetime 8  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)دبئی میں مقیم پاکستانی باشندے کو مصر سے تعلق رکھنے والے 7سالہ بچے کیساتھ مبینہ بدفعلی کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق دبئی میں کام کرنے والے 33سالہ پاکستانی نوجوان کو 7سالہ بچے کیساتھ اسی کے گھر میں جنسی زیادتی کرنے کی مبینہ کوشش پر مقدمے کا سامنا ہے جس نے عدالت میں

اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بچے کو نہ تو چھونے کی کوشش کی اور نہ ہی اس کیساتھ بدفعلی کی ۔بچے نے تفتیش کے دوران بتایا کہ جب وہ صبح نیند سے بیدار ہوا تو والدہ نے اسے بتایا کہ گھر میں کچھ مزدور فرنیچر کو اٹھا کر کمروں میں رکھ رہے ہیں جس پر میں دیکھنے گیا کہ وہ کیا کر رہے ہیں ۔’’کمرے میں 2مزدور تھے جن میں سے ایک نے دوسرے کو کار سے آلات لانے کیلئے کمرے سے باہر بھیج دیا اوردوسرا میرے قریب آیا تاہم میں شور مچا کر کمرے سے باہر بھاگ گیا ۔بچے کے مطابق اس نے اگلے روز اس وقت اپنی والدہ کو واقعے کے بارے میں بتایا جب وہ اسی وہی کپڑے پہنانے کی کوشش کر رہی تھی ۔پاکستانی نوجوان نے تفتیش کے دوران یہ تسلیم کیا کہ وہ بچے کے گھر کام کی غرض سے گئے تھے اور گھر کا مالک جب نماز کیلئے مسجد گیا تو بچہ اس کمرے میں داخل ہوا جہاں ہم لوگ کام کر رہے تھے تاہم ’’ میں نے بچے کی گال پر 4مرتبہ بوسہ ضرور لیا جب دوسرا مزدور کمرے سے باہر کار سے آلات لینے گیا تھا

۔واقعہ کا پتہ چلنے کے بعد بچے کے والد نے پاکستانی ورکر کو بار بار گھر بلاکر بات کرنے کی کوشش کی اور پھر پولیس کو درخواست دیدی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا ۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…