ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ کی چینی ہم منصب سے ملاقات،چین اورامریکہ نے دنیا کو سرپرائز دیدیا

datetime 7  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلوریڈا (آئی این پی ) چینی صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ ٹرمپ کے ساتھ نئے نقطہ آغاز سے چین امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں ، چین امریکہ کے ملکر کام کرنے کیلئے ہزاروں وجوہات ہیں لیکن توڑنے کی کوئی نہیں ،جبکہ امریکی صدر نے امید ظاہر کی کہ شی کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کیے جائیں گے،

یقین کو ملکر اہم اقدامات کو فروغ دینا چاہیے ۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ اور امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مابین فلوریڈا میں ٹرمپ کی رہائش گاہ پر ملاقا ت ہوئی جس میں چینی صدر نے کہا ٹرمپ کے ساتھ نئے نقطہ اغاز سے چین امریکہ تعلقات کو فروغ دینے کیلئے تیار ہیں ، چین اور امریکہ کے ملکر کام کرنے کی تو ہزاروں وجوہات ہیں لیکن تعلقات ختم کرنے کی کوئی نہیں ۔ انہوں نے کہا چین امریکہ کو معمول پر لانے کے بعد دونوں کے 45سالہ دوطرفہ تعلقات اوتار چرھاو کا شکار رہے لیکن اس کے باوجود تاریخی ترقی کی اور دونوں عوام کو بہت فوائد حاصل ہوئے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آنے والے 45برسوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کا اعادہ کیا۔ چینی صدر نے کہا دو طرفہ تعاون ہی چین امریکہ کا درست انتخاب ہے اور دونوں بہترین شراکت دار بن سکتے ہیں ۔ اس موقع پر چینی صدر شی جن پنگ نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو دورہ چین کی دعوت دی اور کہا سفارتی ،سلامتی جامع معیشت ،قانون کے نفاز اور سائیبر سیکورٹی اور سماجی و ثقافتی روابط کے حوالے سے بات چیت کے نطام سے بھر پر استفادہ کیا جانا چاہیے ۔

چینی صدر نے کہا دو طرفہ سرمایہ کاری کے معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کو فروغ دیا جانا چاہیے ۔ بنادی تنصیابات کی تعمیر اور توانائی کے شعبے میں تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے انہوں نے کہا احساس معاملات سے نمٹتے ہوئے تنازعات پر قابو پایا جائے اور فریقین کو اہم عالمی و علاقائی امور کے حوالے سے روابط اور مشاورت کو مضبوط بنانا چاہیے اور اقوام متحدہ سمیت کثیر الطرفہ نظام کے تحت رابطوں کو مضبوط بنانا چاہیے تاکہ عالمی امن استحکام اور خوشحالی کا مشترکہ تحفظ کیا جاسکے ۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی اہم منصب کی دعوت قبول کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ جلد چین کا دورہ کریں گے ۔ ٹرمپ نے امید ظاہر کی کہ چینی ہم منصب شی جن پنگ کے ساتھ بہتر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کیے جائیں گے تاکہ امریکہ چین تعلقات کو مزیدوغ دیا جا سکے ۔ انہوں نے کہا دنیا کے بڑے ممالک ہونے کی حیثیت سے امریکہ اور چین پر اہم زمہ داریاں عائد ہوتی ہیں اس لیے فریقین کو ملکر اہم اقدامات کو فروغ دینا چاہیے ۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…