ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب اور دبئی کا بڑا منصوبہ کتنے کروڑ نوجوانوں کو روزگار ملے گا ؟ شاندار رپورٹ

datetime 2  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)ہائپر لوپ کمپنی میں گلوبل آپریشنز کے فرسٹ ڈپٹی چیئرمین نے کہاہے کہ ریاض اور ابوظبی کے درمیان سفر 80 منٹ کا رہ جائے گا،یہ منصوبہ صنعتی مساوات میں ہر چیز کو بدل کر رکھ دے گا۔ خلیج تعاون کونسل کے ممالک میں گڈز ٹرانسپورٹ مارکیٹ کا حجم 2016 میں 35 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ اس حجم کے اندر ہائپر لوپ ون کمپنی کا حصہ تقریبا 12 ارب ڈالر ہے۔ ہائپر لوپ کمپنی خلیجی ممالک میں فضائی

کارگو کے شعبے میں 100% (7 ارب ڈالر) ، خشکی کے راستے 22% (3 ارب ڈالر) اور سمندر کے راستے 13% (2 ارب ڈالر) مسابقت کا ارادہ رکھتی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کمپنی کے ذمے داران نے بتایاکہ ہائپر لوپ نظام مستقبل میں کمپنیوں اور معاشروں پر نمایاں طور اثر انداز ہو گا جس کے تحت اخراجات میں تقریبا دو تہائی کمی ہو گی جب کہ رفتار میں تین گنا اضافہ ہو جائے گا۔ اس نظام کے نتیجے میں مشرق وسطی اور شمالی افریقا میں تقریبا 20 کروڑ نوجوانوں کو روزگار حاصل ہوگا۔ہائپر لوپ کمپنی 2014 میں قائم ہوئی اور اس کا صدر دفتر امریکا کے شہر لاس اینجلس میں ہے۔ اس نظام کے ذریعے توقع ہے کہ ابو ظبی سے دبئی جانے والے مسافر کو 10 سے 20 منٹ کا وقت لگے گا جو کہ فی الوقت ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ہے۔ خلیجی ممالک کے شہروں کے درمیان کوئی بھی سفر 90 منٹ سے زیادہ کا نہیں ہوگا۔توقع ہے کہ مسافر ایک کیپسول میں سوار ہوں گے جس میں وہ کسی طرح بھی پھسل نہیں سکیں گے۔ یہ کیپسول ایک طاقت ور مقناطیسی فیلڈ کے اندر محیط ہوگا۔ اس کا عملی تجربہ گزشتہ مئی میں کیا جا چکا ہے۔ یہ منصوبہ ماحولیات کو صاف رکھنے والا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…