ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

مسلمانوں اور عیسائیوں کے درمیان کیا سازش رچائی جارہی ہے ؟ مصری مفتی اعظم کا اہم انکشاف

datetime 2  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ(این این آئی)مصر کے مفتی اعظم ڈاکٹر شوقی علام نے انکشاف کیا ہے کہ مصری دارالافتاء نے ملک میں عیسائیوں کی عبادت گاہوں پر حملوں کی ترغیب پر مبنی تین ہزار فتوے جاری کیے جا چکے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شوقی علام نے کہا کہ ’بشری تنوع مشیت ایزدی ہے مگر عقائد کے اختلاف کی بنیاد پر نفرت پھیلانے کا کوئی جواز نہیں۔ اسلام انسانوں کے درمیان

بقائے باہمی کے اصول پر زور دیتا اور نفرت کو مسترد کرتا ہے۔مصر کے مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ انسان دشمن عناصر مصر میں مسلمانوں اور عیسائیوں کو آپس میں دست وگریباں کرنا چاہتے ہیں مگر ان کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ڈاکٹر شوقی علام نے کہا کہ مسلمانوں نے فتووحات کے بعد کبھی کسی مخالف مذہب کے مذہبی مراکز کو تباہ نہیں کیا۔ قاہرہ اور الجیزہ میں موجود عیسائیوں کی قدیم عبادت گاہوں کا جوں کا توں رہنا اس بات کا ثبوت ہے کہ مسلمان فاتحین نے عیسائیوں کو ہر ممکن تحفظ فراہم کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ایک تازہ تحقیق میں پتا چلا ہے کہ ملک میں عیسائی برادری کے گرجا گھروں پر حملوں کی ترغیب پر مبنی 3 ہزار فتوے موجود ہیں۔ ان میں 90 فی صد فتوے انتہا پسند گروپوں کی طرف سے جاری کردہ ہیں۔خیال رہے کہ مصر میں گذشتہ کچھ عرصے کے دوران عیسائیوں کی عبادت گاہوں کو حملوں کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ سال 2016ء کے دوران مصر میں گرجا گھروں پر متعدد حملے کیے گئے۔ ان میں سب سے خوفناک حملہ قاہرہ کے العباسیہ کے علاقے میں واقعے المرقسیہ کیتھڈرل چرچ میں حملہ ہے جس میں کم سے کم 25 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…