پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

روہنگیا مسلمانوں نے میانمار کی مسلمان دشمن حکومت کیخلاف ہتھیار اُٹھالئے

datetime 1  اپریل‬‮  2017 |

ینگون(این این آئی)میانمار کی روہنگیا مسلم اقلیت کے لیڈر نے مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اْس وقت تک میانمار کی سکیورٹی فورسز کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے جب تک خاتون سیاستدان آنگ سان سوچی روہنگیا کے تحفظ کے لیے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھاتیں،میڈیارپورٹس کے مطابق ان خیالات کا اظہار روہنگیا مسلمانوں کے لیڈر نے اپنے اولین آزادانہ طور پر دیے گئے انٹرویو میں کیا،روہنگیا

مسلمانوں کے لیڈر عطا اللہ نے کہا کہ وہ اْس وقت تک میانمار کی سکیورٹی فورسز کے خلاف مزاحمت جاری رکھیں گے جب تک خاتون سیاستدان آنگ سان سوچی روہنگیا کے تحفظ کے لیے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھاتیں۔ عطا اللہ نے مزید کہا کہ وہ روہنگیا کے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں مرنے سے نہیں گبھرائیں گے۔میانمار کے بعض مقامی حلقے اور روہنگیا افراد کی ایک محدود تعداد عطا اللہ کو لیڈر کے طور پر تسلیم کرتی ہے۔ عطا اللہ نے اْن الزامات کی نفی کی کہ انہیں غیرملکی حکومتوں یا دوسرے کئی ملکوں میں متحرک جہادی تنظیموں کا تعاون حاصل ہے۔ عطا اللہ کا واضح طور پر کہنا تھا کہ اْن کی مزاحمت اور کوششیں صرف بنیادی حقوق کے حصول پر مرتکز ہیں کیونکہ روہنگیا مسلمانوں کو میانمار کی بدھ مت کی پیروکار اکثریتی آبادی کے جبر کا سامنا ہے۔ روہنگیا لیڈر نے کہا کہ دس لاکھ مریں یا اِس سے زیادہ روہنگیا مسلمان اب اپنا حق حاصل کر کے رہیں گے اور ایک ظالم فوجی حکومت کے خلاف تحریک جاری رکھی جائے گی۔دوسری جانب میانمار کی خاتون لیڈر آنگ سان سوچی کے ترجمان نے اس انٹرویو کے حوالے سے بتایا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں اور روہنگفیا مسلمانوں کے حملے کا فوری اور زور دار جواب دیا جائے گا کیونکہ دنیا بھر میں پرتشدد کارروائیوں کو کوئی حکومت برداشت نہیں کرتی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…