بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

کس کے پاس ہے تو قدر نہیں اور کوئی بھوک کے ہاتھوں موت کو گلے لگارہاہے،10کروڑ افراد فاقہ کشی کا شکار،لرزہ خیزانکشافات

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(آئی این پی)اقوام متحدہ اور یورپی یونین کے اشتراک سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں بھوک اور غربت میں غیرمعمولی اضافہ ہواہے اور گذشتہ برس 10 کروڑ سے زاید افراد فاقہ کشی کا شکار ہوچکے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خانہ جنگی، ماحولیاتی مسائل اور غذائی اجناس کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافے کے باعث فاقہ کشی میں اضافہ ہوا۔

گذشتہ برس کے آخر میں 108 ملین افراد فاقہ کشی کا شکار ہیں۔یہ تعداد سال 2015 کے اعدادو شمارکی نسبت 35 فی صد زیادہ ہیں۔ دو ہزار پندرہ میں 80 ملین افراد بھوک کا شکار تھے۔رپورٹ میں ماہرین کا کہنا ہیکہ غذائی عدم تحفظ انسانی بقا کے لیے خطرہ ہے۔ غذاں کی قلت میں مسلسل اضافے اور لوگوں کی پہنچ سے دور ہونے کے نتیجے میں بھوک اور فاقہ کشی میں اضافہ ہوا ہے۔ ماحولیاتی مسائل، قحط، خشک سالی اور دیگر قدرتی آفات کے باعث لوگ اپنے مال مویشی ذبح کرنے پر مجبور ہیں۔خشک سالی اور خوراک کی قلت کے اعبتار سے افریقی خطہ پوری دنیا میں سرفہرست ہے۔ جنوبی سوڈان، صومالیہ، یمن اور شمال مشرقی نائیجیریا بھوک و افلاس کی وجہ سے سر فہرست ہیں۔دنیا بھرمیں بھوک اور فاقہ کشی کے اعدادو شمار جمع کرنے میں اقوام متحدہ کے ادارے یو ایس ایڈ کو یورپی یونین اور بعض دوسرے اداروں کا تعاون بھی حاصل رہا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2017 میں بھی بھوک اور افلاس کا موجب بننے والے 9 بڑے بحران موجود ہیں۔ ان میں مختلف ملکوں میں جاری خانہ جنگی، موسمی حالات، اچانک بارشیں، خشک سالی اور نینو طوفان جیسے مظاہر بھوک کا باعث بنیں گے۔عراق اور شام میں جاری خانہ جنگی، پڑوسی ملکوں میں ھجرت کرنے والے پناہ گزینوں، مالاوی اور زیمبابوے میں خوراک کا عدم تحفظ فاقہ کشی میں اضافہ کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…