بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاراچنار حملہ،ایران کی شدید مذمت،دہشت گردوں کوانتباہ کردیا

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران (آئی این پی)ایران نے پاراچنار میں شیعہ زائرین پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت ، عوام اورمتاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ایرانی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسیمی نے پاراچنار

میں شیعہ زائرین پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام اور حملے کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ترجمان کا کہنا تھاکہ کچھ جماعتیں اپنے اشوب مقاصد کو حاصل کرنے کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کرنے کی بجائے طاقت کی زبان استعمال کرتی ہیں اور قتل عام کراتی ہیں اورخطے میں چند ممالک عدم تحفظ،دہشتگردی اور انتہا پسندی کے پھیلاؤ کے ذریعے اپنے مفادات کا پیچھا کررہے ہیں۔اس طرح کے کینسر (ٹیومر)کے خاتمے کیلئے امید نہیں ہے ۔ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ظالموں ، تشدد اور دہشتگردی کو پھیلانے والوں کو اپنے جرائم کے ارتکاب کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی ۔ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا تھاکہ خطے میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کیلئے دنیا کو انتہا پسندوں اور دہشتگردوں کی مالی اور روحانی مدد روکنے کیلئے پرخلوص کوششیں کرنا ہونگی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاراچنار امام بارگاہ کے گیٹ کے باہر دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق جب کہ 95 زخمی ہوگئے تھے ۔دھماکا اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خریداری میں مصروف تھی۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…