بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وہی ہوا جس کی توقع تھی،بھارت نے پاکستان کیخلاف ایک اورمحاذ کھول دیا

datetime 1  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آئی این پی)وہی ہوا جس کی توقع تھی،بھارت نے پاکستان کیخلاف ایک اورمحاذ کھول دیا،بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے پاکستان پر عسکریت پسندوں کی مددکیلئے مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اکسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک اور محاذ کھول دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کی سرپرستی میں دہشتگرد نہ صرف کشمیر بلکہ پورے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں،

ہماری سیکورٹی فورسزدہشتگردوں کے ساتھ اس طریقے سے نمٹ رہی ہیں جس طرح نمٹنا چاہیے اور وہ ضرور کامیاب ہونگی۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے لوک سبھا میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان عسکریت پسندوں کی مدد کیلئے سوشل میڈیا کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو اکسا رہا ہے ۔انکا کہنا تھاکہ ہماری سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے ساتھ اسی طریقے سے نمٹ رہی ہیں جس طرح انھیں نمٹنا چاہیے اور وہ اس میں ضرورکامیاب ہونگی ۔بھارتی وزیر داخلہ نے کہاکہ شورش زدہ علاقوں کے نوجوانوں میں ایک نیا رجحان دیکھا گیا ہے کہ قریبی دیہاتوں کے نوجوان سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان جاری جھڑپ والی جگہ پہنچ کر عسکریت پسندوں کو فرار کرانے کیلئے پتھراؤ کرتے ہیں۔ میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی طرف سے گمراہ نہ ہوں ۔واٹس اپ اور فیس بک کی طرح کچھ سوشل میڈیا اپیلی کیشنز نوجوانوں کو مقابلوں والے مقامات پر جمع کرنے کیلئے استعمال ہورہے ہیں یہ گروپ پاکستان میں مقیم ہیں۔ہماری سیکورٹی فورسز دہشگردوں کے ساتھ ویسا ہی کررہی ہیں جیسا انھیں کرنا چاہیے راجناتھ سنگھ نے الزام لگایا کہ پاکستان کی سرپرستی میں دہشتگرد نہ صرف کشمیر بلکہ پورے بھارت کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…