اسلا م آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلش آل راؤنڈر معین علی نے دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد انٹرنیشنل مصروفیات سے فراغت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سیاحت شروع کردی،انہوں نے سعودی عرب پہنچ کر مختلف تاریخی مقامات کا دورہ کیا اور سفر کے حوالے سے چند تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں کیلئے بھی جاری کیں۔ مسجد قباء کی فوٹو سے متعلق انہوں نے
بتایا کہ مدینہ میں تعمیر ہونے والی یہ مسلمانوں کی پہلی عبادت گاہ اور انتہائی خوبصورت مقام ہے۔معین علی نے مسجد نبویؐ، عمر بن خطاب گیٹ اور دیگر جگہوں کا رخ بھی کیا اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کی۔