اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان اور عراق نے انسداد دہشتگردی کیلئے تبادلہ معلومات پر میکنزم بنانے پر اتفاق کرلیا،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر)ضمیر الحسن شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان عراق میں امن و استحکام چاہتا ہے،عراقی عوام اور مسلح افواج کی ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔جمعرات کو ترجمان وزارت دافع کے مطابق عراقی سفیر نے سیکرٹری دفاع ضمیر الحسن شاہ سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاکستان اور عراقی
بحریہ کے مابین مشترکہ مشقوں اور تعاون پر میکانزم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا،پاکستان نے عراقی افواج کو تربیت اور دیگر سہولیات کی فراہمی کی پیشکش کی۔ملاقات میں پاکستان اور عراق کے مابین افواج کی سطح پر ادارہ جاتی فریم ورک کے قیام کی بھی تجویز پیش کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان عراق میں امن و استحکام چاہتاہے،عراقی عوام اور مسلح افواج کی ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں،افواج کے درمیان تربیتی امور پر اداروں کے قیام اور دفاعی پیداوار کیلئے وفود کا تبادلہ اہم ہے،پاک فضائیہ عراقی فضائیہ کیلئے انفارمیشن،ٹیکنالوجی اور کوالٹی کنٹرول پروگرام کا آغاز کرسکتی ہے۔اس موقع پر عراقی سفیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی دونوں ممالک کی یکساں فتح ہے سیکرٹری دفاع نے کہا کہ پاکستان عراق میں امن و استحکام چاہتاہے،عراقی عوام اور مسلح افواج کی ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں،افواج کے درمیان تربیتی امور پر اداروں کے قیام اور دفاعی پیداوار کیلئے وفود کا تبادلہ اہم ہے،پاک فضائیہ عراقی فضائیہ کیلئے انفارمیشن،ٹیکنالوجی اور کوالٹی کنٹرول پروگرام کا آغاز کرسکتی ہے۔اس موقع پر عراقی سفیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی دونوں ممالک کی یکساں فتح ہےاس موقع پر عراقی سفیر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی دونوں ممالک کی یکساں فتح ہے