ٹرمپ کا خلیجی ملک کو جدید ترین اسلحہ سے لیس کرنے کا فیصلہ،ایف سولہ طیاروں ،میزائلوں سمیت بڑے پیمانے پر ہتھیاروں کی فراہمی کا اعلان

31  مارچ‬‮  2017

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی کانگریس میں بحرین کو ایف 16 طیاروں کی فروخت کا معاملہ دوبارہ پیش کردیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کے ایک ذمہ دار ذریعے نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی طرف سے کانگریس کو مطلع کیا گیا ہے کہ حکومت خلیجی ریاست بحرین کے ساتھ پانچ ارب ڈالر کے دفاعی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے تیار ہے منامہ کو 19 ایف 16طیاروں کی فروخت شامل ہے۔

کانگریس کے ذریعے کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت بحرین کو دفاعی سامان تیار کرنے والی لاک ہیڈ کمپنی کے تیار کردہ دیگر آلات بھی فراہم کرنے کو تیار ہے۔ قبل ازیں گذشتہ برس انسانی حقوق کے خدشات کے پیش نظر بحرین کے ساتھ دفاعی معاہدے پر عمل درآمد روک دیا گیا تھا۔گذشتہ برس ستمبر میں صدراوباما کے دور میں وزارت خارجہ نے کانگریس کو بحرین کے ساتھ دفاعی ڈیل کے بارے میں مطلع کیا تھا۔کانگریس کی جانب سے یہ کہہ کر ڈیل پرعمل درآمد روک دیا تھا کہ اسے بحرین میں انسانی حقوق کی صورت حال پر تشویش ہے اور انسانی حقوق کی صورت حال بہتر ہونے کی یقین دہانی تک اس معاہدے پر عمل درآمد نہیں کیا جا سکتا۔اس بار کانگریس کی جانب سے بحرین کو جنگی جہازوں کی فراہمی کی عزم پر کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں کہ آیا کانگریس اب کی بار بھی انسانی حقوق کی آڑ میں منامہ کانگریس اب کی بار بھی انسانی حقوق کی آڑ میں منامہکے ساتھ دفاعی ڈیل میں رکاوٹ کھڑی کرے گی یا نہیں۔امریکی حکومت اور بحرین کے درمیان دفاعی ڈیل میں 4.867 ارب ڈالر کے بدلے میں انیس ایف سولہ جنگی جہاز، طیاروں کے 23 انجن، راڈار، الیکٹرانک آلات، فضا سے فضا اور فضا سیزمین پرمار کرنے والے دیگر میزائل بھی شامل ہیں۔ مگر کانگریس کی جانب سے بحرین میں انسانی حقوق کے حوالے سے تشویش کے بعد اس معاہدے پرعمل درآمد نہیں ہوسکا۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…