اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)انسانیت شرما کر رہ گئی ساتویں منزل سے گرنے والی ملازمہ مدد کیلئے پکارتی رہ گئی، پاس کھڑی مکان مالکن بجائے بچانے کے گرنے کی ویڈیو بناتی رہی۔تفصیلات کے مطابق کویت میں گھریلو ملازمہ کی ساتویں منزل سے گرنے کی ویڈیو نے
انسانیت کو بھی شرمانے پر مجبور کر دیا ۔ہوا کچھ یوں کہ ایک ایتھوپین ملازمہ سات منزلہ مکان کی کھڑکی پر جا لٹکی اور مدد کیلئے پاس کھڑی مکان ماکن کو آوازیں دیتی رہ گئی مگر مکان مالکن کے کان پر جوں تک نہ رینگی اور بے حس مکان مالکن بجائے اسے بچانے کے اس کے گرنے کی ویڈیو بناتی رہی اور اسے اپنی مدد آپ کرنے کا کہتی رہی ۔ملازمہ کی گرنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہے ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملازمہ ایک ہاتھ کا سہارا لے کر بالکونی سے لٹکی ہوئی ہے اور مکان مالکن کو مدد کے لیے پُکار رہی ہے لیکن مالکن مدد کرنے کی بجائے اس کی ویڈیو بنانے کے ساتھ ساتھ اسے بذات خود اُوپر آنے کا کہہ رہی ہے۔ بالکونی پر گرفت کمزور ہوتے ہی ایتھوپین ملازمہ ساتویں منزل سے نیچے جا گری لیکن ملحقہ عمارت کے قدرے کم بلند چھت پر گرنے سے ملازمہ کی جان بچ گئی۔ ویڈیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مکان مالکن کے اس انسانیت سوز روئیے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ویڈیو دیکھنے والے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مکان مالکن کے اس انسانیت سوز روئیے پر شدید تنقید کی جا رہی ہے